انڈونیشیا می.9 6 شدت کا زلزلہ میں 142سے افراد جاں بحق

جکارتہ : آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں6 اعشاریہ 9شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے ہر طرف تباہی مچادی۔ اس ہولناک زلزلے میں رات سے اب تک کم از کم 142 افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہونے کے باعث حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے،کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔

امریکی جیولوجیکلل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50کلومیٹر زیر زمین تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں