اگلے ہفتے سے ہزارہ بھر میں‌بارش اور پہاڑوں‌پر برف باری کا امکان

ہزارہ: محکمہ موسمیات نے ہزارہ بھر میں ایبٹ آباد سیمت 10سے 30 دسمبر تک شدید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا جبکہ گلیات اور گرد و نواں کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ایبٹ آباد ، ہریپور، مانسرہ سیمت ہزارہ میں بارشیں نہ ہونے کے باعث ہونے والی خشک سالی سے فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے اور علاقہ میں پانی کی قلت کا بھی خاتمہ ہو گا جبکہ بچوں اور بڑھوں میں خشک سالی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں میں بھی کمی آئے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں