بلدیاتی اداروں کو 2ارب 78کروڑ کے فنڈز جاری

پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے 11اضلاع کی ڈیڑھ ہزار یونین کونسلوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 2ارب 78کروڑ 72لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے اعلامیہ کے مطابق سوات کے 214یونین کونسلوں کو 424.370ملین ، ابیٹ آباد کے 200یونین کونسلوں کے لئے 321.794، بنوں کے 110یونین کونسلوں کے لئے 230.000ملین ، بٹگرام کے 90یونین کونسلوں کے لئے 129.734ملین ،

بونیر کے 105یونین کونسلوں کے لئے 186.236ملین ، ڈی آئی خان کے 174یونین کونسلوں کے لئے 311.608ملین ، دیر لوئر 196یونین کونسلوں کے لئے 306.464ملین ، دیر بالا 122یونین کونسلوں کے لئے 199.820ملین ، کرک کے 61یونین کونسلوں کے لئے 140.994ملین ، لکی مروت کے 96یونین کونسلوں کے لئے 177.514ملین ، مانسہرہ کے 194یونین کونسلوں کے لئے 355.004، ملین روپے کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں