بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سمیت20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی

مستونگ : بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر خود کش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 35 امیدوارای سمیت 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے,سراج رئیسانی لشکری رئیسانی کے بھائی تھے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ نے واقعے میں سراج رئیسانی سمیت 20 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق سراج رئیسانی کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ روانہ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق مستونگ دھماکے کے 11 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جب کہ وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں