بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران فوج سکیورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاﺅنڈیشن پرنٹنگ پریس پر تعینات ہوگی جبکہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی زیر نگرانی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سیکرٹری دفاع کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں