حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے-وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے،اس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل نہ کیا جائے توقانون کی حکمرانی ختم ہو جائے گی ،سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہیں ہوگا توریاست نہیں چل سکتی،سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمکمل عمل درآمد ہوگا۔

شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احساس اوررحم کے بغیرکوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا،احساس اوررحم کے جذبے کے تحت شیلٹرہوم بنانے کافیصلہ کیا۔ ہم وسائل نہیں احساس کی کمی کاشکار ہیں، حکومت میں آتے ہی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،ان کا کہناتھا کہ ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچانے کےلئے اقدامات کیے،ملک بحران سے نکل گیا ہے،وزیراعظم کا کہناتھا کہ مفلس لوگوں کو دیکھ کر جس کے دل میں رحم نہ آئے وہ انسان ہی نہیں ، انسان اشرف المخلوقات ہے لیکن جب یہ گرتا ہے تو حیوان سے نیچے آ جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم دنیا کے عظیم مفکرین میں سے تھے ، ہم نے احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل کرنا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ رات کو کھلے آسمان تلے سونے والوں کیلئے لاہور میں 5 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی ، ان پناہ گاہوں میں مکمل سہولیات میسر ہوں گی ، ان کا کہناتھا کہ آنیوالے دنوں میں غربت ختم کرنے کیلئے ایک پیکیج لےکر آئیں گے ، حکومتیں چلتی رہتی ہیں لیکن فلاحی منصوبوں پر کام کرنے سے خوشی ہوتی ہے ، غربت کے خاتمے کےلئے اقدامات کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کردارکی وجہ سے ہی انسان فرشتوں سے بلندمرتبہ حاصل کرتاہے،پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جو دنیا میں مثال ہوگا،

انہوں نے کہا کہ ملک ادائیگیوں کے بحران سے نکل چکاہے،حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے،اس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے سے ممکن ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل نہ کیا جائے توقانون کی حکمرانی ختم ہو جائے گی ،سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہیں ہوگا توریاست نہیں چل سکتی،سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمکمل عمل درآمد ہوگا،عمران خان نے کہا کہ کل کرپشن سے متعلق بات کرونگا،ایسی گفتگو ہوگی جس کوآپ انجوائے کرینگے،حکومت ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا ، عثمان بزدارکا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں بجلی نہیں،جنوبی پنجاب میں ترقی کےلئے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ بنایا،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کاتصوربن چکاتھا،جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولیات کی بھی کمی ہے،عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک صرف ایک مقصد کےلئے بنا تھا۔

مزید : اہم خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں