حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع کے مطابق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسلمانوں کے مقدس دن جمعہ کی چھٹی کو بحال کریں۔ملک میں دو طرح کے چھٹی کے نظام سے بچے اور والدین تقسیم ہو کر رہ گئے ہیں۔
ملک بھر کے بیشتر شہروں میں کاروباری ادارے جمعہ کے روز بند ہوتے ہیں جبکہ سرکاری ادارے جمعہ کو معمول کے مطابق کھلے ہوتے ہیں اس طرح بچے والدین سے نہیں مل پاتے

علماکرام کی طرف سے جمعہ کے روز چھٹی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی زیر صدارت نومبر میں لاہور میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں قومی علما ء مشائخ کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سود کی ممانعت، جمعہ کی تعطیل کی بحالی اور تعزیرات پاکستان میں 295 سی کو بالکل نہیں چھیڑا جائے گا۔ اجلاس میں ملک کے طول و عرض سے کونسل کے اراکین علما کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

حکومت نے جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کیلئے رائے طلب” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں