خاتون اول بشریٰ بی بی کا لاہورمیں شیلٹر ہوم کا دورہ

لاہور: خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا ہے اور جلداز جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے دورہ شیلٹر ہوم کے دوران ان کی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کے مسائل حل ہوں ، حکومت نے مختلف مقامات پر شیلٹر ہوم بنائے ہیں ، جن کے پاس جگہ اور خوراک نہیں ان کی خدمت خاتون اول کی اولین ترجیح ہے ۔بشریٰ بی بی نے شیلٹر ہوم کے دورہ کے دوران غریب عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا ۔
اس کے بعد بشریٰ بی بی نے شیلٹرہوم کے دورے کے بعد داتا دربار پر حاضری دی اور چاردر چڑھائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں