دہشت گردی کیخلاف قومی میڈیا پالیسی

دہشت گردی کیخلاف قومی میڈیا پالیسی میں عامل صحافتی تنظیموں کو نظرانداز کرنے پر 17 جنوری بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا کیونکہ کسی بھی ٹی وی چینل یا اخبار کی غلطی کی صورت میں سزا کا سارا ملبہ ورکنگ جرنلسٹ پر ڈالنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسے ناکردہ گناہوں کی سزا سے بچنے کیلئے مظاہرے میں شرکت یقینی بنائیں تاکہ ایسی جرنلسٹ کش سفارشات قومی میڈیا پالیسی سے خارج کرائی جا سکیں۔ افضل بٹ صدر پی ایف یو جے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں