روپے کا نیا سکہ متعارف کروادیا

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے کا نیا سکہ متعارف کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 50 روپے کا نیا سکہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 50 روپے کے اس سکے کے پیچھے ’’ ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان ‘‘ تحریر کیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق انٹرنیشنل کرپشن ڈے کے موقع پر اسٹیٹ آف پاکستان کی جانب سے 50 روپےکا خصوصی سکہ جاری کیا گیا ، سکے کی تیاری میں خصوصی طور پر کاپر اور نکل کی دھات کا استعمال کیا گیا ۔50 روپے کے اس سکے میں 75 فیصد کاپر جبکہ 25 فیصد نکل کی دھات کو استعمال کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دہ اس سکے کا وزن 13.5 گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی 30.0 ملی میٹر ہے۔ سکے کے ارد گرد اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان تحریر کیا گیا ہے جبکہ سکہ نہایت خوبصورت اور دلکش ڈیزائن میں بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے 50 روپے کے اس سکے کی تصاویر بھی کافی وائرل ہوئی ہیں جس میں اس کا خوبصورت ڈیزائن نمایاں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں 10 روپے کا سکہ جاری کیا گیا تھا۔ یہ سکہ چاندی کی دھات سے بنایا گیا جس پر فیصل مسجد کی تصویر بنائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں