زرد صحافت کے خاتمہ،ان پڑھ اورکم تعلیم کے حامل افراد کے محاسبہ کا آغاز

زرد صحافت کے خاتمہ،ان پڑھ اورکم تعلیم کے حامل افراد کے محاسبہ کا آغاز،پی ٹی وی نیوز نے بازی جیت لی۔
ملک میں بڑھتی زرد صحافت ،ان پڑھ اور کم تعلیم کے حامل افراد صحافیوں کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) نیوز نے اپنے تمام نمائندگان کی تعلیمی اسناد کی مصدقہ نقول منگوا لیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی وی نیوز نے صحافت کے روز بروز گرتے گراف کو مضبوط اور منظم بنانے کیلئے حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے تمام نمائندگان کی مصدقہ تعلیمی اسناد کی نقول منگوا لیں ہیں اور ان کی تعلیمی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے جس میں جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کو ناصرف ادارے سے فوری طور پر فارغ کیاجارہاہے بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔
پاکستان کے میڈیاادارے جن میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیادونوں شامل ہیں تاحال نمائندوں کی سکروٹنی کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے صحافت کا معیار اور مقام بہت تیزی سے نیچے گرتاجارہاہے جس کی ایک اہم وجہ بھاری رقوم کے عوض نمائندوں کے تقرری نامے شامل ہیں۔پی ٹی وی نیوز کی طرح پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ادارے اپنے مقرر کردہ نمائندوں کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کے بعد ان کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے زرد صحافت، ان پڑھ اور کم تعلیم کے حامل افراد کو ادارہ سے فارغ کرتے ہوئے ریاست کے چوتھے ستون صحافت کی پامالی کو روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں تاکہ پاکستان میں صحافت کے گرتے معیار اور پامالی کوروکتے ہوئے وطن عزیز کے چوتھے اہم ستون صحافت کو پروان چڑھاتے ہوئے بام عروج پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں