سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہلی کے بعد نواز شریف کا پہلا بیان

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے سپریم کورٹ کی جانب سے اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی ،عدالتی فیصلے میرے خلاف انتقامی کارروائیاں ہیں ،کارکن ابھی صبر و استقامات کا مظاہرہ کریں ۔

جاتی عمرامرا میں نواز شریف نے جمعے کی نماز کے بعد کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کی ،اس موقع پر کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب حکم کریں ،ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔اس پر نواز شریف نے کارکنوں کو صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کارکن پارٹی قیادت کی کال کا انتظار کریں ،حالات کا مقابلہ متحد ہو کر کریں گے ،ماضی میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہیں لیکن ہم نے مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں ہدف ہوں ،ایسے فیصلوں کے ذریعے عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جا سکتی ۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے آ رٹیکل 62ون ایف کے تحت سزا پانے والے امید واروں کو تا حیات نا اہل قرار دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں