شہبازشریف کے نامزدگی فارم جمع! وہ بھی کروڑپتی نکلے

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نامزدگی فارم جمع وہ بھی کروڑپتی نکلے
۔شہباز شریف 172 کنال اراضی اور 5 ملزکے شیئرہولڈرنکلے ۔

2018 کےعام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر نے بھی اپنے اثاثے ظاہر کردیے ۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے نامزدگی فارم کے مطابق شہباز شریف کی دو اہلیہ ہیں جن میں ایک اہلیہ کانام تہمینہ جبکہ دوسری کا نصرت ہے اور وہ ایک لینڈ کروزرگاڑی کے مالک بھی ہیں۔نامزدگی فارم میں شہباز شریف نے خود کو 172 کنال اراضی کا مالک ظاہر کیا اور اپنا بینک بیلنس ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بتایا ہے ۔ظاہر کئے گئے اثاثوں کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 5 ملزکے شیئرہولڈرنکلے جبکہ انہوں نے بینک سے38 لاکھ 94 ہزار 518روپے قرض بھی لے رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں