شہر قائد میں پی ایس ایل کا انعقاد،نوازشریف کا کھیلوں کے میدان آباد کرنے کاایک اوروعدہ پوراہوگیا،مریم اورنگزیب

شہر قائد میں پی ایس ایل کا انعقاد،نوازشریف کا کھیلوں کے میدان آباد کرنے کاایک اوروعدہ پوراہوگیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پریس)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل شہرقائد کے پھرسے روشنیوں کاشہربننے کی دلیل ہے،جس شہرمیں خوف تھا،آج لوگ جوق درجوق میچ دیکھنے آرہے ہیں۔
وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے،نوازشریف کا کھیلوں کے میدان آباد کرنے کاایک اوروعدہ پوراہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ امن بحالی میں قوم کی لازوال قربانیاں شامل ہیں ،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ پورے ملک کو ترقی اورخوشحالی کاگہوارہ بنارہی ہے،اللہ تعالیٰ میرے وطن پریہ بہاراور خوشیاں سلامت رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں