طلال چوہدری پانچ سال کیلئے نااہل ایک لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت کے برخاست ہونے تک سزاسنائی اور پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ عدالتی تحمل کا اصول تمام کیسز پر لاگو نہیں ہوتا ہر کیس کے حقائق مختلف ہوتے ہیں،طلال چودھری نے چیف جسٹس اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز سے متعلق تعصبانہ الفاظ استعمال کیے، طلال چودھری کی تقریر اخلاق کے دائرے میں نہیں تھی،،طلال چودھری نے اپنی تقریر میں تضحیک آمیز زبان استعمال کی اور نفرت کا اظہار کیا، طلال چودھری نے اعلیٰ عدلیہ کو گالی دی اور اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ، ان وجوہات کی وجہ سے ہم مطمئن ہیں کہ طلال چودھری سزا کے حق دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں