عدالت سے نہ لڑیں چوہدری نثارکا نواز شریف کو مشورہ

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے این اے 59میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اپنی غلطیوں کی وجہ سے مشکلات میں پھنسے ہیں ، میں نے نواز شریف کو کئی دفعہ کہا مشکل میں اپنے مخالف کم کرنے چاہیے نا کہ ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ کے خلاف فیصلہ آ گیا تو پھر اسے عدالت میں لڑیں عدالت سے نہیں،نواز شریف کو ہم چودہ پندرہ افراد آگے لیکر آئیں ہیں ہماری قربانیوں کو بھلا دیا گیا ، میں نے ن لیگ کے ساتھ اس طرح وفاداری نبھائی جیسے سگا بھائی نبھاتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف کا کام تھا کہ خوشامدیوں کی نہ سنتے میری بات سنتے،نواز شریف نے کہا اگر ٹکٹ چاہیے تو درخواست دو، میں نے کہا آپ لاہور کے ہو تو میں پوٹھوہار سے ہوں درخواست نہیں دوں گا، چوہدری نثار نے کہا کہ عمران میرا پرانا دوست ہے اس نے کہا چودھری نثار کہے گا تو ٹکٹ دوں گا،میں نے کہا میں عوام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں