عید 16 جون ہونے کا امکان رمضان 30 روزوں پر مشتمل

فیصل آباد۔ تمام مذہبی تہواروں اور اسلامی ایام کے بارے میں سو فیصد درست پیش گوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات، قمر شناس، علم الاعداد، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 روزوں پر مشتمل ہوگا اور شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ بمطابق 30 رمضان کی شام نظر آنے کے باعث عید الفطر یکم شوال بروز ہفتہ بمطابق 16 جون کو ہوگی۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ 29 رمضان بمطابق 14 جون بروز جمعرات کی شام پشاور، چارسدہ، جھنگ،لاہور، گوادر، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بوقت نماز مغرب چاند کی عمر 19 گھنٹے سے کم ہوگی اس لئے چاند نظر نہیں ۱ٓسکتا کیونکہ چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 20 سے36 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے چاند غروب شمس کے 50 منٹ بعد نظر ۱ٓنا ممکن ہوتا ہے لیکن چونکہ 14 جون بمطابق 29 رمضان بروز جمعرات کو یہ وقت 34 سے 39 منٹ تک ہوگا ۔

اس لئے شوال کا چاند 15 جون بروز جمعہ بمطابق 30 رمضان کی شام ہی نظر ۱ٓئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی جمعہ سے قبل چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اس لئے سعودی عرب میں بھی عید الفطر یکم شوال بروز ہفتہ بمطابق 16 جون کو ہی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں