منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بیٹے نمر مجید گرفتار

اسلام آباد : منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بیٹے نمر مجید بھی گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نمر مجید کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔ نمر مجید منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر تھے۔

نمر مجید کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے اومنی گروپ کے جیل میں موجود تمام لوگوں سے موبائل فون چھیننے کا حکم بھی جاری کردیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئی جی جیل خانہ جات نے اگر ان سے موبائل فونز نہ چھینے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں