نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج ہو چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں