نہال ہاشمی کے معافی نامے سے مطمئن ہوئے تو معاف کر دینگے، چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ توہین عدالت کے کسی اور کیس پر معافی کا اطلاق نہیں ہو گا،کوئی یہ نہ سمجھے ہم نے معافی کا اصول طے کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کے دیگر مقدمات کا جائرہ میرٹ پر لیں گے ،نہال ہاشمی کو معافی اس کیس کی حد تک ہو گی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نہال ہاشمی کے تحریری معافی نامے کے الفاظ کا جائرہ لیں گے ،الفاظ سے مطمئن ہوئے توانہیں معاف کردیں گے ۔
سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے عدالت سے معاملہ درگزر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں ،آئندہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کی غلطی کی سزاآپ کے بچوں نہیں دینا چاہتا،آپ باضابطہ تحریری معافی مانگیں ،میں نہیں چاہتا کہ آپ کے خاندان پر کوئی دھبہ لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں