وفاقی پولیس میں بھی احتساب کا عمل شروع

اسلام آباد: وفاقی پولیس میں احتساب کا عمل شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ،آئی جی کے حکم پرانٹرنل احتسابی یونٹ قائم کر دیا،اے آئی جی آپریشن یونٹ کے سربراہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں احتسابی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئی جی اسلام آباد پولیس کے حکم پر انٹرنل احتسابی یونٹ قائم کردیاگیا،اے آئی جی آپریشن یونٹ کے سربراہ ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق یونٹ میں ڈی ایس پی اور4 انسپکٹرشامل کئے گئے ہیں،یونٹ کرپشن کی شکایات پرانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گاجبکہ شکایات درج کرانے کیلئے ہیلپ لائن 1416بھی قائم کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں