پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی فلاح وبہبود کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر رکھا ہے صوبائی نائب صدر شعبہ خواتین اشبرجدون جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی فلاح وبہبود کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر رکھا ہے صوبائی نائب صدر شعبہ خواتین اشبرجدون جنرل سیکرٹری شازیہ طہماس کا دورہ ڈسٹرک ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں خواتین کے شمولیتی تقریب سے خطاب انھوں نے کہا ہمارے قاہد ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید نے خواتین ونگ کے لیے پارٹی اندر ایک مقام رکھا ہے آج اس مشکل وقت میں بھی خیبرپختونخواہ میں خواتین کی ایک بڑی تعداد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہیں ہیں جس بنیادی وجہ اس پارٹی کے اندر خواتین کو بھرپور انداز میں عزت و احترام ملتا ہے انھوں نے کہا موجودہ سلیکیٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے نااہل ٹولہ ملک پاکستان کی بدنامی کا نشان بن چکا سیاسی انتقام کا سلسلہ پورے عروج پر ہے سیاسی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار اور نیب کے زریعے جیلوں میں بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا آپ خواتین اس ملک کی بقاء کے لئے نکلیں ان نااہل لوگوں کے چنگل سے اس ملک کو آزاد کروانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں آج ہزارہ ڈویژن کے اندر خواتین پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے میں ہیں اگلے کچھ دنوں میں ہماری مرکزی قیادت خواتین ونگ پورے پاکستان کی خواتین سے ملاقاتیں شروع کر رہی ہیں اور خواتین ونگ کو پورے ملک میں منظم کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے اشبرجدون واہس پریذیڈنٹ صوبہ خیبرپختونخواہ شعبہ خواتین نے کہا میرا تعلق ڈسٹرک ایبٹ آباد سے ہے پیپلز پارٹی نے ڈسٹرک ایبٹ آباد میں بھی بڑے ترقیاتی کام کروائے ہیں جس میں ملکاں پل قابل ذکر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں