چیف جسٹس ثاقب نثار کا دورہ ہزارہ ڈویژن

ایبٹ آباد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا دورہ ہزارہ ڈویژن مانسہرہ ڈسٹرکٹ بار بالاکوٹ کہچری تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گورنمنٹ ہائی سکول بالاکوٹ اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد سمیت زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا ایوب میڈیکل کمپلیکس اور بالاکوٹ ہسپتال میں صحت کی سہولیات نہ ہونے پر اظہار برہمی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے نو تعمیر گائنی و پیڈ وارڈ اور ڈنینٹل کالج میں ہونے والی کرپشن غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا نوٹس لیتے ہوئے 8 مئی کو کیس سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سنے کا حکم دے دیا ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطالبے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہسپتال میں ایم ٹی آئی قانون نافذ کرنے کا حکم دے دیا
کالج ڈین پر برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہ حکومت سے وصول کرتے ہو اور پرائیویٹ سیکٹر میں اپنے ہسپتال چلاتے ہو چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں تنخواہیں اور تمام بجٹ حکومت دے رہی ہے اور صوبائی حکومت انتظامیہ کو پوچھ نہیں سکتی یہ کس قانون کے تحت ہسپتال چلایا جا رہا ہے ا اس موقع پر چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کو ہسپتال کے تمام وارڑز اور آپریشن تھیٹر کی تصاویر بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 8 مئی کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کرپشن سمیت کمپلیکس ہسپتال کے حوالے سے تمام ثبوت پیش کرنے کا حکم دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں