ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے گھر سے بھی فرارہونے میں‌کامیاب

کراچی: ڈاکٹر شاہد مسعود اپنے گھر سے بھی فرار ہونے میں‌کامیاب ہوگئے، پی ٹی وی کرپشن کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ملزم کیلئے عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کرپشن کیس عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکٹر شاہد مسعود پولیس کو چکما دے گئے۔عدالت کو مطلوب اینکر پرسن شاہد مسعود گھر سے بھی غائب ہوگئے۔ ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرسابق ایم ڈی پی ٹی وی کی گرفتاری کےلئے ایف سیون میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا مگر ان کی گاڑی میں صرف ڈرائیور نکلا، شاہد مسعود پھر بھی ہاتھ نہ آسکے۔

ایف آئی اے کی ٹیم شاہد مسعود کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔ ان پر سرکاری ٹی وی کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کا کیس چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں