کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو نکلا

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگ گیا ، اسلم عرف اچھو نئی دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو نکلا ، اسلم عرف اچھو کالعدم بی ایل اے کے ایک باغی گروپ کا کمانڈر ہے اور نئی دہلی کے میکس ہسپتال میں زیر علاج ہے، حملے کے بعد انٹیلی جنس اداروں نے حملے کے ماسٹر مائنڈ کا کھوج لگا لیاہے جو اس وقت بھارت میں موجود ہےاسلم اچھو سبی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں زخمی ہواتھا ، اسلم اچھو پولیس اور شہریوں کے قتل ، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے جبکہ دوسری جانب قونصلیٹ حملے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہراہ قائد کے شوروم پر کارروائی کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیاہے ، گاڑی کے مالک نے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی اس شورروم پر فروخت کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں