گندم سے بھرا ٹرک اور مسافر وین کے اوپر گرنے سے 10 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد: سبزی منڈی کے قریب گندم سے بھرا ٹرک اور مسافر وین کے اوپر گر گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ اس حادثےمیں 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی اوایبٹ آباد اشفاق خان کے مطابق سبزی منڈی موڑ پر گندم سے بھرا ٹرک مسافر وین پر گرگیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔بدقسمت مسافر وین اسلام آباد سے مانسہرہ جا رہی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق وین 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں