ایبٹ آباد شیروان میں سوپ سٹون کی کان میں گیس بھرنے سے ایک مزدور جاں بحق تین مزدوروں کی حالت غیر

ایبٹ آباد : تفصیلات کے مطابق شیروان سوپ سٹون کی کان میں 4 مزدوروں کے کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے مزدوروں کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے چار مزدوروں کو نکال لیا جس میں ایک مزدور کی دم گھٹنے کے باعث کان میں ہی موت واقع ہوئی باقی تین مزدوروں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ جانبحق ہونے والے رزاق ولد غلام حیدر جس کا تعلق ضلع مانسہر کے نواحی گاؤں جبوڑی سے ہے جسکی نعش کو وارثان کے حوالے کیا جائے گا جب کہ غیر قانونی اور سیفٹی کے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ سال بھی دو افراد جان کی بازی ہار گے تھے
تین مزدوروں کی حالت غیر جن میں لیاقت ولد مسکین ساکنہ جبوڑی ، طیب شاہ ولد غلام حسین سکنہ عطرشیشہ شامل ہیں . متاثرہ مزدوروں کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

1 labour killed-in-soapstone-mine in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں