ایبٹ آباد جوڈیشری کے 10ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق پر 10ماتحت عدالتیں بھی سیل

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد جوڈیشری کے 10ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق پر 10ماتحت عدالتیں بھی سیل کر دی گئیں اور متاثرہ مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جوڈیشری کے 10ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر 18اپریل تک گھروں میں قرنطینہ کرنے کہ ہدایات دی گئی ہیں،متاثر ہونے والے ملازمین میں عقیل احمد ،زکاء الرحمن ،نوید سلطان ،دانش توفیق ،وسیم فاروق ،طاہر اقبال ،شاہد خان ،عبدالرزاق ، محمد اعجاز شامل ہیں،متاثر ہونے ملازمین سٹینو ٹائپسٹ ،محرر ،بیلف ،نائب قاصد،اور پراسس سرور کے عہدوں پر فائز ہیں۔ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں تیزی پیدا ہونے سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

10 judicial employees effected by coronavirus in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں