عزم و ہمت کے سو دن کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب

ایبٹ آباد ،عزم و ہمت کے سو دن کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام نے پرچم کشائی کی، متعلعہ محکموں اور ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پولیس ، ڈاکڑز، پیرا میڈیکس اور اس مرض سے نمٹنے کیلئے ہمارے ادرواں نے دن رات دیکھے بغیر محنت کی او پر وہ لائق تعریف ہیں ،کمشنر ہزارہ ڈویژن کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدامد کروانے پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کا کردار انتہائی مثبت اور کلیدی رہا، فرنٹ لائن پر فرائض سرانجام دینے والوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، تقریب کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ اور کمشنر ہزارہ ڈویژن نے کورونا وائرس کے باعث شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے پاس دعائے مغفرت کی اور پھول پیش کئے، 4 جولائی کو خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں آج عزم و ہمت کے سو دن کے عنوان سے دن منایا گیا تھا

 Commissioner Hazara, Syed Zaheer-ul-Islam and other paramedics are Flag hoisting ceremony to tribute for front line workers on completion of 100 days

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں