ایبٹ آباد بار کے سو سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صد سالہ تقریب کاانعقاد

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد بار کے سو سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صد سالہ تقریب کاانعقاد کیا گیا، صدر ڈسٹرکٹ بار میجر ریٹائرڈ جہانگیر الہی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری فراز احمد ایڈووکیٹ اور کابینہ اراکین نے صد سالہ تقریب میں بار کی جانب سے اعلی خدمات کے صلہ میں بار کے نامور وکلاء جو اعلی عدلیہ ،پشاور ہائیکورٹ کے ججز ،سیشن جج ،ایڈیشنل سیشن جج،سول ججز کا حصہ بنے اور سینئر وکلاء کو ایوارڈ بھی دیئے ،صد سالہ تقریب کے مہمان خصوصی قاضی غضنفر علی خان سابق جج پشاور ہائیکورٹ تھے ،تقریب میں فضل حق عباسی سابق صدر سپریم کورٹ بار سابق جج پشاور ہائیکورٹ ،سید امجد علی شاہ ممبر پاکستان بار کونسل ،جہانگیر الہی ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ،فراز احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ، سینئر وکلاءمشتاق احمد خان ،حاجی غلام باسط ،کرن ایوب تنولی ،قاضی رشید الحق نے خطاب کیا ،مقررین کا کہنا تھا ایبٹ آباد بار کو تاریخی حثیت حاصل ہے یہاں کے نامور وکلاء نے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں لوہا منواتے ہوئے قانون کی راہنمائی کی اور یہاں تعینات ہونے والے ججز نے بھی فخر محسوس کیا ،ایبٹ آباد بار کی 1920میں بنیاد رکھی گئی جو خیبر پختونخوا میں دوسرا اور ہزارہ میں پہلے بار کی حثیت رکھتا ہے،بار سے تعلق رکھنے والے نامور وکلاء نے ملکی سطح پر قانون کی رہنمائی کی ہے،یہاں کے نامور وکلاء قاضی جمیل احمد ،جسٹس سردار رضا،فاروق پاشا ،سردار فخر عالم ،ایوب تنولی ،سردار بہادر خان یونس تنولی ،مجتبی خان جدون ،،ملک سعید اختر ،سید غلام سرور شاہ ،مرزا عبدللہ جان ،مفتی ادریس نے بڑا نام کمایا اور متعدد نے اعلی عدلیہ میں بھی خدمات انجام دیں ہیں۔مقررین کا کہنا تھا ایبٹ آباد بار سے تعلق باعث فخر رہا ہے نئے آنے والے بھی اس کی روایات کے امین ہوں گے

100 years District Bar Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں