ایبٹ آباد میں جمعہ اور ہفتہ کےروز مارکیٹس بند نہ کرنے پے 12 دکانیں سیل

ایبٹ آباد ( ہندکو ٹی وی ) جمعہ اور ہفتہ کےروز مارکیٹس کی بند رکھنے کے فیصلے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی مرتکب دکانداروں کے خلاف کاروائی 12 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور مذکورہ دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد سید آصف اقبال نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سوزوکی شو روم سلہڈ سمیت 07 دکانوں کو سیل کیا۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے نے بازاروں کی چیکنگ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 دوکانیں سیل کر دیں اور ان بھاری جرمانے بھی عائد کیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے ایبٹ آباد سٹی میں 05 دکانات کو سیل اور ہدایات جاری کر دیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ کرونا وائرس مذید پھیلاؤ میں کمی واقع ہو سکے

12 shops sealed in Abbottabad
SOPs violators sealed in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں