129 سال پرانی تاریخی موٹو ٹنل مرمت کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دی گئی

ایبٹ اآباد: ۔تاریخی موٹو ٹنل تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دی گئی ٹنل مؤثر دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کچرے میں دفن ہوگئی تھی جسے موسمیاتی تبدیلی کے محکمے نے دو ہفتے قبل بحال کیا۔ تاریخی موٹو ٹنل 1891ء میں ایوبیہ، خیرا گلی اور مری کے درمیان تعمیر کی گئی تھی۔ یہ سرنگ 129 سال پرانی ہے جس کی لمبائی240 فٹ، چوڑائی 4 فٹ جبکہ اونچائی 6 فٹ ہے۔بتایا گیا ہے کہ برطانوی دور کی یہ سرنگ مری کو درپیش پانی کے مسئلے کے حل کے لیے بنائی گئی تھی۔سرنگ کے اندر پائپ بھی ہیں جن کے ذریعے مری کو ڈونگا گلی سے پانی کی ترسیل کی جاتی تھی۔علاوہ ازیں اطراف میں ٹریکس تعمیر کیے گئے ہیں
ایک عرصے سے قابل استعمال نہ ہونے سے سرنگ مٹی اور کچر ے سے بھر چکی تھی جس کی بحالی کے لیے خطیر فنڈ بروئے کار لایا گیا حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کررہی ہے جس کا واضح ثبوت ایوبیہ سرنگ کی بحالی ہے۔ اس تاریخی سرنگ کے کھولنے کے بعد ملک بھر سے سیاح ایوبیہ کا رخ کررہے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات سے ایوبیہ اور ملحقہ علاقوں میں سیاحت کو فروغ ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں