پاکستان ٹیلی ویژن نے 4ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل، 22 پریس کلب اس سال ڈیجیٹل سٹوڈیو اور لیب کیلئے منتخب کیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن نے 4ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا, یہ پی ٹی وی تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو ہے، وزیر اطلاعات
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے 4 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔ یہ پی ٹی وی تاریخ کا سب سے بڑا ریونیو ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی وی جب ہمیں ملا تو مکمل دیوالیہ تھا۔اس مختصر عرصے میں دو چینلز ڈیجیٹل کئےاور پی ٹی وی کا بزنس ماڈل دیا ۔ انہوں نے کہاکہ آج پی ٹی وی ان اداروں میں شامل ہے جو منافع میں ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ‏بائیس پریس کلب اس سال ڈیجیٹل سٹوڈیو اور لیب کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان پریس کلبوں کو جدید سٹوڈیو اور سامان ملے گا،جس سے مقامی صحافی ڈیجیٹل صحافت کے جدید رموز استعمال کر پائیں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اس سکیم میں فرنیچر اور ساؤنڈ سسٹم بھی اپ گریڈکئے جائیں گے

22 press club digital Studio

PTV

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں