کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تبائی مچا دی صرف 6 دنوں میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ! احتیاط کریں

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تبائی مچا دی صرف 6 دنوں میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے
تفصیلات کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے پچھلے 6 دنوں میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
کورونا وائرس سے بڑھتی ہوئی اموات اور کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے کلینیکل ایگز یکیٹو بورڈ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا الیکٹیو سروسز اور اوپی ڈیز کو بندکرنے کا فیصلہ اوپی ڈیز کھلے رہنے سے عوام اور طبی عملے دونوں کو خطرہ ہے اس کی ساتھ ساتھ مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے او پی ڈیز سروسز کو یقینی بنانے کے لئے  Triage  سسٹم متعارف کرویا ہے۔  جس میں تمام تر ڈیپارٹمنٹس کے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز SOPs کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرائج سسٹم(TRIAGE) کے تحت مریضوں کو چیک کریں گے
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے کرونا وائرس  وارڈ اور ICU میں داخل مریضوں کی تعداد 98 تک جا پہنچی۔ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 15 ہے
عوام سے درخواست ہے کے اپنے پیاروں کی خاطر کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، ہجوم
والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں
تمام اہل ہزارہ سے اپیل ہے کے خدارا حکومت کی جانب سے دی جانے والی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں بچوں اور بزرگوں کو ہسپتال نہ لائیں

26 more lost their life in Abbottabad

Corona virus COVID-19

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں