ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آبادکے باہمی اشتراک سے 37 ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آبادمیں اختتام پذیر

ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آبادکے باہمی اشتراک سے 37 ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی ڈسٹرکٹ کونسل ہال ایبٹ آبادمیں اختتام پذیر ہوگے،جن میں 15 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں میں محمد معید اورزینب نور اور15سے 25سال تک کے طلباء و طالبات میں محمود اقبال اور ایمن سرفراز نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے صوبائی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا، اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنرامین الحسن نے انعامات تقسیم کیے ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مفتی عبدالواجد کی زیر نگرانی یہ مقابلے چار مختلف کٹیگریز میں منعقدہوئے جن میں 15سال سے کم عمر بچوں میں محمد معید نے پہلی مبشر احمد نے دوسری او رحبیب اللہ نے تیسری جبکہ، بچیوں میں زینب نور پہلے سیدہ نورانی کاظمی دوسرے اور عائشہ نور تیسرے نمبر پر رہیں، اسی طرح 15 سے 25سال تک کے مردوں میں محمود اقبال اول،محمد زبیر دوئم اورسہیل انجم سوئم قرار پائے،جبکہ خواتین کی 15 سال سے 25 سال کی کٹیگری میں ایمن سرفراز نے پہلی ابرش حفیظ نے دوسری اورسیدہ غوثیہ عامر نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، ان مقابلوں میں ججز کے فرائض نامور نعت خواں انجنیرمحمد نبیل عباسی, پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر اور نعت خواں صاحبزادہ سخاوت الرحمن جواد اور سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر بٹگرام اور نامور نعت خوان چن زیب مصطفائی نے ادا کئے،جبکہ اباسین نعت کونسل کے استاد اور بین الاقوامی شہرت کے حامل نعت خواں حافظ جنید مصطفی، محمد نبیل عباسی،منزہ شاکر، چن زیب مصطفائی، اور سیف اللہ عباسی نے عوامی فرمائش پر خصوصی نعتیہ کلام بھی پیش کیے ایبٹ آباد میں منعقدہ ان مقابلوں کے اختتام پر کامیاب نعت خوانوں اور دونوں مرحلوں میں ججز کے فرائض سرانجام دینے والے افراد میں اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنرامین الحسن سمیت انجنیرمحمد نبیل عباسی،پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر اور سائبان انٹرنیشنل کے چیف ایگزیگٹو آفیسر صاحبزادہ سخاوت الرحمن جواد، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر بٹگرام او ر چن زیب مصطفائی، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پن)ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان اور سیکرٹری راجہ قدیر اقبال اورحافظ جنید مصطفی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد وسیم فضل کی جانب سے ذاتی حیثیت سے فراہم کردہ انعامات اور سونئرز تقسیم کیے،سسٹنٹ ایڈیشنل کمشنرامین الحسن نے کامیاب ہونے والے نعت خوانوں کو مبارکباد دی اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا،انہوں نے اباسین آرٹس کونسل شعبہ نعت خوانی کے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا جن کی محنت اور کوشش سے اس طرح کے روحانی پروگرام کو بہترین طور پر منعقد کیا گیا تقریب سے اباسین آرٹس کونسل شعبہ نعت خوانی کے انچارج طاہر منیراعوان،شکیل انور انجم، آفتاب احمد اور محمد نبیل عباسی نے بھی خطاب کیا، جبکہ ضلعی سطح پرچاروں کامیاب طلباء و طالبات 22 اکتوبر کو ریڈیو پاکستان پشاور میں منعقدہ صوبائی مقابلے میں ایبٹ آباد کی نمائندگی کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں