شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی

4 اگست یوم شہدائے پولیس.دھرتی ماں کے سپوتوں کو سلام.

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہمیں متحد ہوکر تمام داخلی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے کیونکہ شر پسند عناصر پاکستان کی ترقی و استحکام کے مخالف ہیں. یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے ان شہداء کو سلام پیش کرنا ضروری ہے جنہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے مثال قائم کی.

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوٰۃ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں