شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، شہداء میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا ولید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے جیسے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی تاہم جوابی کارروائی میں خفیہ پناہ گاہ میں چھپے ہوئے تمام دہشتگردوں کو مار گرایا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں