گزشتہ روز برساتی پانی میں بہے جانے والی پانچ سالہ معصوم کلی زینب دوڑ کنارے سےمل گئ

ایبٹ آباد مری روڑ پر واقع جہگیاں سے گزشتہ روز برساتی پانی میں بہے جانے والی پانچ سالہ معصوم کلی زینب دختر عاصم خان کی نعش دھمتوڈ کے قریب جس وال کے مقام پر دوڑ کنارے سےمل گئ ھے معصوم کلی زینب کے والد کے مطابق بچی گھر کے باھر گلی میں بچوں کے ساتھ کھیل میں مشغول تھی کہ اس دوران اچانک طوفانی بار ش شروع ھوگیا بارش کے پانی سے نالہ بھر جانے سے پانی گلی میں اگیا اور معصوم زینب اس پانی میں بہے گی اطلاع دینے پر ریسکیو 1122 کے اھلکار موقع پر پہنچ کر بچی کی تلاش شروع کر دی لیکن رات گئے تک تلاش سے بچی کا کہیں سراخ نہیں ملا صبح سویرے جس وال کے مقام پر دوڈ کنارے پڑی بچی کی نعش اس کے والدین کو مل گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں