تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء معصوم بچے کی صدا ڈی پی او ایبٹ آباد کو بچے کے گھر کھینچ لائی

ایبٹ آباد : تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء معصوم بچے کی صدا ڈی پی او ایبٹ آباد کو بچے کے گھر کھینچ لائی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کی سپلائی گلشن کالونی میں تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 05 سالہ صائم کے گھر آمد، سالگرہ کی تقریب میں شرکت ، بچے کے ہمراہ کیک کاٹا ، پھول پیش کیے ، بچے کو لگنے والے خون کا انتظام یقینی بنانے کے لیے ایبٹ آباد پولیس ہیڈکوارٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے گلشن کالونی سپلائی کے رہائشی تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء 05 سالہ صائم کی خواہش پر ان کے گھر سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے صائم کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے پھول پیش کیے بچے کے والد سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے بچے کے علاج معالجے کے سلسلہ میں ہر ممکنہ تعاون کا یقینی دلایا جبکہ 05 سالہ صائم کو لگنے والے خون کے حوالے سے ایبٹ آباد پولیس ہیڈکوارٹرز کے ذمہ داران کو موقع پر خصوصی احکامات جاری کیے ۔ بچے کے والدین اور اہلیان علاقہ کی طرف سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچے کی دلی خواہش پوری کرنے پر ضلعی پولیس سربراہ کی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

5 years Thalassemia patient

DPO Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں