ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد کی 75 سالہ سماجی سطح پر خدمات

یبٹ آباد (ہندکو ٹی وی) ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ ایبٹ آباد کی 75 سالہ سماجی سطح پر خدمات حکومت کے ساتھ تعاون ہے، یتیم بچوں کی کفالت کرتے ہوئے تعلیم کی فراہمی معاشرے میں احساس محرومی سے خاتمہ اور زمہ دار شہری بنانے کی ضامن ہے ،ادارہ کی کمیونٹی کے تعاون سے مثالی کارکردگی لائق تحسین ہے،حکومتی سطح پر ضلعی انتظامیہ بھی سرپرستی جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناءاللہ نے ادارہ تدریس القرآن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ادارہ کے چیئرمین ملک ساجد اعوان ،چیئرپرسن انرویل ڈاکٹر سلمی کنڈی،ڈاکٹر رابعہ انور ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابد ،ایگزیکٹو ممبران ملک سعید اختر ایڈووکیٹ ،سلیم سرحدی میجر ریٹائرڈ عابدحسین ،ڈاکٹر اظہر عظیم خٹک ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر مغیث ثناءاللہ کا کہنا تھا قیام پاکستان سے قبل ادارہ کی بنیاد کے بعد 75 سال پورے ہونے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اجتماعی تقریبات کے تعطل کے باعث ادارہ تدریس القرآن یتیم خانہ کی بھی سرگرمیاں محدود ہوئیں اس کارخیر سے شہریوں کو آگاہی دینے اور ان میں جذبہ پیدا کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے ادارہ کے چیئرمین ملک ساجد اعوان کی مستقل مزاجی اور ادارہ کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جن کی زاتی دلچسپی سے ادارہ کی عمارت اور ملحقہ اراضی کو خوبصورت دیدہ زیب بنایا جہاں والد کے سایہ سے محروم بچوں کو بالکل گھر جیسا ماحول میسر ہے نصابی ہم نصابی سرگرمیوں سے ان کی ذہنی نشونما بھی بلند ہوئی ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ملک کے اعلی اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،جو بہت بڑی کامیابی ہے اس موقع پر انرویل کی جانب سے چیئرمین ملک ساجد اعوان کو ڈپٹی کمشنر نے خدمات کے اعتراف میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ یتیم بچوں کو مذید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی حاصل رہے گی۔اس موقع پر چیئرمین ادارہ ملک ساجد اعوان نے ڈپٹی کمشنر کو اٹھائے جانے والے اقدامات اور ترقیاتی منصوبہ کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا

75-years-of Orphans Asylum in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں