وفاقی حکومت نے 7500 اور 15000 روپے مالیت کے پرائز بانڈ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اور 15 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7500 اور 15 ہزار روپے کے پرائز بانڈز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرط کی روشنی میں منسوخ کیے گئے ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں ساڑھے سات ہزار روپے کے 126 ارب روپے مالیت کے جبکہ 15 ہزار روپے کے 190 ارب روپے مالیت کے پرائز بانڈ مارکیٹ میں موجود ہیں۔

یکم مئی کو ساڑھے 7500 روپے کے پرائز بانڈ کی مزید قرعہ اندازی نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 15000 والے بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔ ساڑھے 7 ہزار والا بانڈ 31 دسمبر 2021 تک جبکہ 15 ہزار والا بانڈ 30 جون 2021 تک کیش کرایا جاسکے گا۔ بانڈ واپس کرنے کی صورت میں کیش نہیں دیا جائے گا بلکہ اس کی رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔ مقررہ تاریخ کے بعد دونوں بانڈز کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی اور انہیں ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔

7500 and 15000 bonds

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں