ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن کا حویلیاں بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ مختلف اشیاء کے نرخ چیک کیے اور کرونا ایس او پیز کے حوالے سے تاجروں اور عوام الناس کو معلومات فراہم کیں

حویلیاں: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن کا تحصیل حویلیاں میں مختلف دکانوں کا معائنہ
انہوں نے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے دکانداروں کو ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے حویلیاں کے بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف اشیاء کے نرخ چیک کیے اور کرونا ایس او پیز کے حوالے سے تاجروں اور عوام الناس کو معلومات فراہم کیں اس موقع اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے حویلیاں پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت اس وقت اپنے طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور عوام الناس کی صحت کے حوالے سے کافی فکر مندی سے کام کر رہے ہیں جو بھی پابندیاں عائد ہیں اس کا فاہدہ برائے راست عوام کو ہو رہا ہے انھوں نے کہا انتظامیہ کی کوشش رہی ہے کہ جو ڈاکٹر حضرات کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر سامنے آئی ہیں ان پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے انھوں نے تاجر برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جھنوں نے ہر موقع پر انتظامیہ کا ساتھ دیا ہے اور دے رہےہیں اپنا کاروبار بند کر کے انھوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس خطرناک بیماری کے پھیلاؤ سے روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ماسک کے استعمال کو یقینی بناہیں

AAC Akasha Kiran checking price list and SOPs

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں