ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرماروی ملک کا پرائیویٹ سکولز کا معائنہ

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرماروی ملک کا پرائیویٹ سکولز کا معائنہ۔
تمام تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد
ایبٹ آباد :سکولز کے اندر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نےمنڈیاں اور سپلائی میں سٹی سکول، میلینیم سکول اور اور دیگر کئی سکولز کا معائنہ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کلاس رومزکے معائنے کے دوران طلبہ سے بات چیت کی اور سکول انتظامیہ سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید سکول انتظامیہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں