ایبٹ آباد بزنس کونسل نے رکنیت سازی مہم کا آغاز! آئین اور منشور بنانے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد بزنس کونسل نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرکے آئین اور منشور بنانے کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔اس سلسلہ میں ایبٹ آباد بزنس کونسل کے رہنماؤں کا اجلاس سینئر تاجر رہنما وسیم علی ملک کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں سید افتخار علی شاہ ،سلطان احمد نواز ،کبیر خان ،شاہد علی ،ملک خرم شہزاد ،طلعت اشرف اعوان ،ظہیر بیگ اور دیگر شریک تھے۔اس موقع پر ایبٹ بزنس کونسل کے اغراض مقاصد پر روشنی ڈالی گئی اور ابتدائی رکنیت سازی کے فارم بھی تقسیم کئے گئے ۔اجلاس میں شریک اراکین نے متفقہ طور وسیم علی ملک ،کبیر خان اور سید افتحار علی شاہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ۔ جنہیں ایبٹ آباد بزنس کونسل کے آئین اور منشور کا ابتدائی ڈھانچہ بنانے کا ٹاسک سونپا گیا۔اجلاس میں سلطان احمد نواز،سید افتخار علی شاہ ، ملک خرم شہزاد اور دیگر نے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں وسیم علی ملک نے ایبٹ آباد بزنس کونسل کے بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل کے لئے رکنیت سازی فارم بھی تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد بزنس کونسل تاجروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرے گی۔اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا ایبٹ آباد بزنس کونسل کی رکنیت سازی کو جاری رکھا جائے گاجس میں تاجروں اور بزنس کمیونٹی کی ترقی اور بہتری کی سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کی جائیں گی۔اجلاس میں متفقہ طور پر وسیم علی ملک ،سید افتحار علی شاہ ،کبیر خان کو ایبٹ بزنس کونسل کے آئین اور منشور کی تشکیل کی زمہ دی گئی۔

Abbottabad Business Council started membership

#Abbottabad

#AbbottabadBusinessCouncil

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں