ایبٹ آباد سٹی امپورمنٹ منصوبہ کی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو بریفینگ پارک مین بازار ایبٹ آباد کا دورہ

سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ آبادی کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ مل چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہت بڑے مسائل پیدا ہوگئے ہیں اس لیے ان ٹریفک کے مسائل کے خا تمے کے لیے ہری پو ر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے لیے باقاعدہ حکومتی سطح پر ٹرانسپورٹ چلا ئی جا ئے جو ہر ی پور سے ما نسہرہ اور وا پس ہر ی پور ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کمشنر ہا ؤس میں ایبٹ آباد سٹی امپور منٹ منصو بہ کی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو بریفینگ پارک مین بازار ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر بلدیات اکبر ایوب خان ان، ایم این اے علی خان جدون، کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ،سیکر یٹری بلدیا ت میا ن شکیل اور دیگر بھی مو جو د تھے۔سپیکر خیبر پختو نخوا سمبلی مشتا ق احمد غنی نے گریوٹی فلو سکیم میں نئے سورس کے حوا لے سے متعلقہ افسرا ن کو ہدا یت کی کہ وہ اس طر ح منصو بہ بنا ئیں جس میں شہر کی چار اربن یو نین کو نسلو ں کے سا تھ سا ت دیگر ایرایا کو بھی شا مل کر یں تا کہ ان ایریا میں بھی پا نی فرا ہم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سو زوکی سٹینڈ کی تعمیر ملٹی سٹوری بلڈنگ سے کی جائے جس میں سٹینڈ کے ساتھ ساتھ سستا بازار اور ریڑی با نو ں کو بھی چھو ٹے چھو ٹے کیبن بھی فرا ہم کئے جا ئیں گے تا کہ شہر سے ریڑیو ں کا رش ختم ہو اکبر ایوب خان متعلقہ محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یت کی کہ جس طر ح سپیکر مشتا ق احمد کہ رہے ہیں ان کی ہدا یا ت پر عمل کر تے ہو ئے ڈیزائنگ کی جا ئے اور متعلقہ منصو بے کو جلد شروع کیا جا ئے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہر ی پور ما نسہرہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے پی سی ون تیار کر کے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں