ایبٹ آباد حویلیاں کے قریب خوفناک حادثہ 2 افراد جانبحق 10 زخمی

ایبٹ آبادحویلیاں جوڑے میرا نزد لنگڑا موڑ ٹرک کی بریک فیل ہو جانے کے باعث دو کیری ڈبے اور ایک آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک حادثہ جس کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق دس افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ٹرک جس کی بریک فیل ہوئی ہے کا ڈرائیورشوکت ولدعبدالرحمان موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے زخمیوں کو حویلیاں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔دو افراد شدید زخمی ہیں جبکہ آٹھ افراد نارمل ہیں ۔ٹرک کنڈیکٹر کے بیان کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور نے بہت کوشش کی اور مخالف سمت سے آنے والی بہت سی گاڑیوں کو حادثے سے محفوظ رکھا ہے ۔
ایبٹ آباد حویلیاں کے قریب حادثہ کا آپریشن مکمل کر دیا گیا جس میں دس افراد زخمی جن میں دو افراد شدید زخمی ہیں جب کہ دو افراد اس حادثہ میں جانبحق ہوئے جنہیں آر ایچ سی حویلیاں شفٹ کر دیا گیا ہے جب کہ زحمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا حادثہ ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جسکی زدر میں آئل ٹینکر اور کیری دو گاڑیاں آئین ٹرک ڈرائیور موقع پر جانبحق ہوا

Abbottabad-Havelian-road-accident 2 died 10 injured

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں