صابر تنولی ایڈووکیٹ 550ووٹ حاصل کرکے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے صدر منتخب

ایبٹ آباد: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ الیکشن میں صدر کے ون ٹو ون مقابلہ میں حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ نے 550ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی جب کہ مدمقابل سابق صدر سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے 437ووٹ حاصل کئے،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے دیگر عہدوں اور ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے ،تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 2021 کے صدر کی نشت کے لئے دو امیدواروں میں مقابلہ ہوا ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،ہری پور اور بٹگرام میں صدر کے ون ٹو ون مقابلہ کی پولنگ ہوئی ،کل 1123رجسڑڈ ووٹر میں سے 987 مردو خواتین ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، ایبٹ آباد میں کل 460ووٹرزمیں سے 219 حاجی صابر تنولی اور سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے ایک 170 ووٹ لئے ،مانسہرہ حاجی صابر تنولی نے 192 سردار عبد الرؤف نے 86 ووٹ لئے ،ہری پور سے صابر تنولی نے 122اور سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے 175 اور بٹگرام سے حاجی صابر نے 17 اور سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے 4 ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ الیکشن 2021/22میں نائب صدر ،جنرل سیکرٹری ،ایڈیشنل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری،لائبریری سیکرٹری سمیت 6 ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، چیئرمین الیکشن کمیشن بورڈ ملک آصف علی ایڈووکیٹ کے مطابق بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں ملک ولی سلطان نائب صدر ،سید بابر علی شاہ جنرل سیکرٹری،رابعہ گل ایڈیشنل سیکرٹری،فائزہ ملک فنانس سیکرٹری ،راحیل یعقوب لائبریری سیکرٹری منتخب ہو ہے اور ایگزیکٹو اراکین میں نزاکت کوعلی تنولی ،سردار شاہ نواز خان ،سید زوالفقار علی شاہ،ساجد علی ،سید رضا شاہ نثار احمد خان سواتی ایگزیکٹو ممبران شامل ہیں.


Sabir Tanoli newly elected President of Abbottabad High Court Bar

Abbottabad High Court Bar election

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں