ایبٹ آباد کے صحافیوں نے شہریوں کے مسائل کی نشاندہی اور پیشہ ورانہ امور میں اپنی صلاحیتیوں کومنوایا اور پریس کلب کو عوام کاجرگہ ہال بنا کر اعتماد حاصل کیا

ایبٹ آبا: ایبٹ آباد کے صحافیوں نے شہریوں کے مسائل کی نشاندہی اور پیشہ ورانہ امور میں اپنی صلاحیتیوں کومنوایا اور پریس کلب کو عوام کاجرگہ ہال بنا کر اعتماد حاصل کیا ،تمام شعبوں انتظامیہ ،ٹریڈرز شہریوں ،سیاسی وسماجی،مذہبی تنظیموں سے بھرپور بلاتقریق لیزان رکھ کے اہم کردار ادا کیااورشہر کے عوام کی نمائندگی کا بھی حق ادا کیا پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب کابینہ کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں مختلف وفود میں آنے والے سیاسی رہنما وسیم خان جدون ،شوکت ہارون خان ،اے این پی کے ہمایون خان ،پی ٹی آئی کے سجاد اکبر خان ، خواتین ونگ کی تہمینہ فہیم ،آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز ,جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون ،سابق صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سلطان احمد نواز ،آئینی کمیٹی کے وسیم علی ملک ،سید افتحار شاہ ،ہزارہ موومنٹ کے چیئرمین اسد خان جدون نے وفود کے ہمراہ مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،مقررین نے صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،صدر اے یو جے سید طاہر شاہ نے آنے والے تمام وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گے شہر کی ترقی اور امن کے قیام میں پیشہ ورانہ جدوجہد میں زمہ داری کا ثبوت دیں گے،قبل ازیں مختلف وفود نے نومنتخب عہدیداران کو جمہوری روایات میں انتقال اقتدار کی منتقلی اور کامیابی پر ہار بھی پہنائے اور ایبٹ آباد پریس کلب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Abbottabad Press Club and Abbottabad Union of Journalists

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں