ایبٹ آباد بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق میرپور کی حدود بانڈہ جلال خان میں الائی کے رہائشی سہیل اقبال ولد تاج محمد قوم یوسف زئی کی پندرہ سال قبل بخت بینہ دختر نواب خان عمر 30 سال کی شادی ہوئی اس دوران انکے ہاں ایک بیٹاپیدا ہوا جسکی عمر تقریبا 13 سال ہے جمعرات کے روز سہیل اقبال کی اس کی بیوی سے گھریلو تنازعہ پر معمولی جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے بیوی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کردیا جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ میرپور عبدالغفور بعمہ نفری موقع پر پہنچ گئےاور نعش کو قبضے میں لیکر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جبکہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں