ایبٹ آباد پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے متعلقہ محکموں کو یکجا کر کے موبائل ایپ کا آغاز کردیا

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے متعلقہ محکموں کو یکجا کر کے موبائل ایپ کا آغاز کردیا ہے،موبائل ایپ سے کورونا وائرس کے حوالہ سے مستند معلومات کی فراہمی اور غلط معلومات کی حوصلہ شکنی ہو گی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے لانچنگ تقریب میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے ماحول میں تبدیل آئی ہے وائرس سے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے،اس حوالے سے متعلقہ محکموں کی باہمی معلومات تک رسائی اور رابطوں کے لئے ایپ لانچ کی جارہی ہے،تاکہ گھر بیٹھے افراد اس کو استعمال میں لا سکیں،ایبٹ آباد پولیس نے اپنے وسائل سے اس کو بنایا ہے،ایپ کو پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ،ایبٹ آباد پولیس کی اس ایپ کے ذریعے کورونا کے بارے میں آگاہی ہو گی،ایپ میں 6 فیچر ہیں ،اس میں ایبٹ آباد کے شہریوں کو فراہم سہولیات یکجا کیا ہے،اس میں ٹیلی میڈیسن ایوب میڈیکل کمپلیکس ،پولیس ہسپتال، ڈی پی آر سی ،ٹیلی سائیکاٹری کو لنک کیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ،ڈین ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر عمر فاروق بھی موجود تھے ، ڈی پی او ایبٹ آبادجاوید اقبال وزیر نے ملٹی میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد پولیس ایپ موجودہ حالات میں شہریوں کے مابین رابطوں سے معلومات حاصل کرنے کا ذریعہ ہو گی ،اور کسی بھی جرائم کے متعلق شہری اطلاع دے سکیں گے،ایپ میں متعلقہ افسران ، تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے نمبرز موجود ہیں ، ایپ کے ذریعے پولیس کی روزانہ کی کارکردگی سے آگاہی ہو سکےگی،
ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کا کہنا تھا ایپ سے سب کو پلیٹ فارم مہیا کیاگیا ہے، مستقبل میں اس کے اثرات مرتب ہو نگے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے پولیس ہسپتال میں مستقل بنیادوں پر لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کا اعلان کیا اور محکمہ صحت کی ایمبولینس بھی مذکورہ موبائل ایپ میں لنک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اور پولیس موبائل ایپ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Abbottabad Police launched new mobile App, with collaboration of different departments to awareness and control of coronavirus

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں